ژوب خاتون ڈپٹی کمشنر پر حملہ ،پنجگور گلوکار کا بیٹا قتل ، شال بارتیوں کی بس کھائی میں جاگری بچوں سمیت 5 افراد ھلاک متعدد زخمی

 


ژوب ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر حملہ لیویز فورس کی جوابی کارروائی ملزمان فرارڈی سی سمیت تمام اہلکار محفوظ رہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق شال سے شیرانی آنے والی ڈپٹی کمشنر ثنا ماہ جبین عمرانی لیویز فورس اسکارٹ کی گاڑی کے ہمراہ شیرانی آ رہی تھی جب شال  مرکزی شاہراہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگہ پہنچی تو پہلے سے پہاڑی پر گھات لگائے موجود مسلع افراد نے فائرنگ شروع کردی ۔ 

ڈی سی کے ہمراہ موجود لیویز فورس کی جوابی کاروائی سے حملہ پسپا کیا گیا اور ملزمان فرار ہوگئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کی گاڑی پر دو گولیاں لگی تاہم واقعے میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام لیویز اہلکار محفوظ رہے ۔

ادھر پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ، ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے ڈمب میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار رسول بخش پنجگوری کا بیٹا عمیر رسول بخش نامعلوم مُسلح گاڑی سوار کی فائرنگ سے ھلاک ہو گئے 

 نعش ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

دریں اثناء کوئٹہ مغربی بائی پاس  بس حادثے کا شکار،3 بچوں سمیت 5 افراد ھلاک ، درجنوں زخمی ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شال مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، جس میں اب تک 3 بچوں سمیت 5 افراد ھلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ درجنوں زخمی افراد جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے،  ھلاک اور زخمی  افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی بس کے نیچے لوگ ڈب کر  پھنس ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کیا جا رہا ہے ۔




Post a Comment

Previous Post Next Post