مستونگ میں پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی تلخ کاوی میں قائم پاکستانی فورسز کے ایک چوکی پر حملے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے چوکی کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابتک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور عسکری ذرائع نے حملے کے حوالے سے ابتک کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں نے قبول کی ہے۔ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post