کوئٹہ وائس فار بلوچ مسئنگ پرسنز کے کیمپ میں حب کے رہائشی نازیہ نے اپنے بھائی عامر کے گمشدگی کے کاغذات جمع کراتے ہوئے کہاکہ عامر کو حب گڈانی کراس پر مقامی پولیس نے حراست میں لیکر مبینہ طورپر خفیہ ایجنسیوں کے حوالے کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔انھوں نے کہاکہ مقامی عینی شاہدین اس بات کی گواہ ہیں کہ پولیس نے انھیں حراست میں لیاتھا ۔