حب سے لاپتہ نوجوان اسلم بازیاب ہوگئے ہیں ۔جنھیں آٹھ نومبر 2021 کو حب آلہ آباد سے فورسز اور پاکستانی خفیہ اداروں نے غیر قانونی جبری گرفتار کرکے لاپتہ کردیاتھا ۔آپ بھی جانتے ہیں دودہائیوں سے پاکستانی ادارے بلوچوں کو ماورائے آئین جبری اغوا کرکے غیر انسانی مظالم ڈھانے بعد تیزی سے ھلاک کردیتے ہیں ۔جو خوش قسمتی سے زندہ رہیں بھی انھیں مکمل یا نیم پاگل کرکے چھوڑ دیتے ہیں ۔دوسری طرف پاکستانی عدالتیں اتنے بے بس اور کھٹ پتلی اور ربڑ اسٹیمپ بنے ہوئے ہیں کہ انکی اوقات نہیں ایجنسیوں اور پنجابی فوج سے پوچھ سکے کہ انھیں کس آئین اور انسانیت کے تحت اٹھاکر ازیت پہنچائی اور انکا قیمتی وقت برباد کردیا تھا ۔