کوئٹہ:کوئٹہ میں ٹینکر مافیاکی ہڑتال واسا کی نااہلی کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کے لئے ترس گئے عدالت کی جانب سے شہرمیں تمام ٹریکٹر ٹینکر ز کی جگہ مزدہ ٹینکر لانے کے عدالتی احکاما ت کے بعد ٹینکرمافیانے کوئٹہ شہر میں پا نی کی ترسیل بند کر دی جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے سبب عوام پریشان ہو گئے محکمہ واسا جس کی ملا زمین ماہوار تنخواہ لیتے ہیں شہر میں مخصوص طبقے کے علاوہ شہریو ں کو پانی دینے میں سو فیصد ناکام ہو گئی ہے حکومت واسا کے محکمے کو ختم کر دے کوئٹہ شہر میں پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی طورپر اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریو ں کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے کوئٹہ شہر میں ہفتہ کو صبح سے سائیکل،موٹرسائیکلو ں اور گاڑیو ں میں پانی لے جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں کوئٹہ شہر میں ایک طرف ٹینکر مافیا کی ہڑ تال دوسری جانب ڈاکٹر وں کی ہڑتال شہر ی پر یشان ہو گئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوئٹہ شہر میں پانی کی فراہمی اور شہر میں صحت کے سہولیات کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریو ں کے پر یشانی دور کی جا سکے۔