ہر بلوچ پشتون سندھی کی گمشدگی اور مسخ شدہ لاشوں کے واقعات سے خون کی بو آتی ہے، نواب رئیسانی

کوئٹہ:چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم گوادر دھرنے کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتا ہوں حکمرانوں کو یہ ریاست کے غاصب حکمرانوں کو یہ احساس نہیں ہے کہ ہر بلوچ پشتون اور دیگر گلگت بلتستان سے گمشدگی اور مسخ شدہ لاشوں کے واقعات سے خون کی بدبو آتی ہے ان خیالات کا اظہار نواب اسلم خان رئیسانی نے سماج رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر)پیغام میں کہا ہے کہ حکمرانوں کو یہ ریاست کے غاصب حکمرانوں کو یہ احساس نہیں کہ ہر بلوچ پشتوں سندھی گلگت بلتستان کے گمشدگی اور مسخ شدہ لاشوں کے واقعات سے خون کی بو آتی ہے، اِس ناروا جبر سے ریاست کے خلاف روز بہ روز ہزاروں لوگوں کے دلوں میں نفرت پھیل رہی ہے، غاصب حاکم وفاق کو نقصان پہنچانے اور تباہی کی تعمیر کر رہے ہیں ہم گوادر دھرنے کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، گوادر کے عوام کے جائز مطالبات جلد تسلیم کیے جائیں

Post a Comment

Previous Post Next Post