پنجگور میں فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے کیچ اور پنجگور کے درمیان زامران کے علاقے گیشتگان کے مقام پر گشت کرنے والے پاکستانی فورسز کی گشتی ٹیم پر گھات لگا کر خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے زد میں قابض فورسز کی دو گاڑیاں آگئیں جس میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ حسبِ معمول قابض فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے صرف ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کا اقرار کررہا ہے جو ان کی شکست خوردگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد بلوچستان کی قیام تک قابض ریاست کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post