نوابزادہ بالاچ مری خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بی آر پی

نیوز ڈیسک (بی ٹی یوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں شہید نوابزدہ بالاچ مری کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نوابزادہ بالاچ مری کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بی آر پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرزمین و بلوچ قوم کے لیے شہید نوابزادہ بالاچ مری کی جدوجہد و قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی انہیں ہمیشہ یاد رکھا اور بلوچ تاریخ میں ان کی خدامات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post