تمبو:بالان شاخ کے علاقے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ حق باہو بالان شاخ میں ملزم خان محمد نے فائرنگ کرکے احمد علی اور مسمات شریفہ بی بی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں پر احمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے صدر پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔