بیلہ:آر سی ڈی شاہراہ پر حادثہ کار اور موٹر سائیکلوں میں ٹکراو 4 افراد زخمی دو کی حالت تشویش ناک ریسکیو 1122 کا بروقت ریسکیو آپریشن آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح آر خونی آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ بیلا کے مقام پر بروبکس کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد شیر محمد ولد کارو ثنااللہ ولد عبدالمجید عمران ولد دھنی بخش اور میوخان ولد محمد حسن زخمی ہوگئے جنہیں میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹر ٹیارہ 1122 بیلا کے ای ایم ٹی غلام سرور بلوچ شاہد آچرہ اکبر علی غلام مصطفی ایل ٹی وی امیر بخش ہدایت اللہ اعجاز جمالی (درجہ چہارم)غلام محمد رمضان نے دو گھنٹے اس ریسکیو آپریشن میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل پہنچایا جہاں سے دو زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔