ڈیرہ اللہ یار:جعفر آباد پولیس نے چھاپہ مارکر سندھ بلوچستان کو مطلوب آٹھ خطر ناک ڈاکوں کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ ایک ٹریکٹر اور ایک ویگو گاڑی سمیت بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلی گئی،گرفتار ہونے والے ڈاکوں کے قبضہ سے ایف سی، رینجرز،کسٹم اور پولیس کی واردیاں برآمد کرلی گئی۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی جعفر آباد سردار حسن موسیٰ خیل نے پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گزشتہ روزگرفتار ہونے والے ڈاکوں نے کیٹل فارم کی حدود ٹریکٹر چھین کر فرار ہوگئے تھے،اطلاع ملنے پارٹی ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئی،خانکی پل کے مقام پر ملزمان کا گھیرو کرلیا جس سے حضور بخش،محمد دین،صاحبداد، گل میر،عبدالغفار،محمد اسماعیل،ذوالفقار علی،قدرت اللہ کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضہ سے نو کلاشنکوفس،ایک رائفل، ایک پسٹل اور چھینا گیا ٹریکٹر برآمد کرلیا گیا، گرفتاری کے دوران چار ملزمان نے قانون نافذکرنے والے ادروں کے جیکٹس بھی پہنے ہوئے تھے،گرفتار ہونے والے ڈاکوں کے سرغنہ حضوربخش نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کیمپس قائم کررکھے تھے جو شریف شہریوں کا اغواء اور چھینا گیا،سامان انہی کیمپس میں بند کرکے بھاری تاوان وصول کرتے تھے، گرفتار ہونے والے ڈاکوں کا نیٹ ورک بلوچستان کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں تک پھیلا ہوا ہے جس سے ان علاقوں میں خود اور دہشت پھیلا رکھی ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی ایک ویگوں گاڑی بھی برآمد کرلی،ایس ایس پی کے مطابق ملزمان اکثر بڑی گاڑیوں میں سوار ہوکر اپنے پرائیوٹ مسلحہ افراد کو مختلف اداروں کے یونیفارم پہناکر سندھ سے وارداتیں کرکے بلوچستان کے کیمپس میں اور بلوچستان میں وارداتیں کرکے سندھ کے کیمپس میں جاکر پنا ہ لیتے تھے۔پولیس گرفتار ہونے والے ڈاکوں کی نشاندہی پر سندھ اور بلوچستان کے جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورک تک پہنچ چکی ہے اور ان کے سہولت کاروں کی نامزدگیاں بھی ہوچکی ہے تاہم اس کیس کو ایس ایس پی محمد حسنین اقبال کی نگرانی میں سینئر پولیس آفسیران تفتیش کررہی ہے جس میں بہت جلدگرفتاریاں بھی متوقع ہے۔اس موقع پر اے ایس پی محمد حسنین اقبال،ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ، ایس ایچ او کیٹل فارم غلام سرور مینگل، سی آئی اے انچارج عبدالروف جمالی،بھی موجود تھے۔