بلوچ ڈاکٹر فورم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک آرگنایزیشن کا ایک مخصوص گروہ صحت کے شعبے کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں، دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے کچھ مطالبات کو پورے کرنے کے لئے سارے ڈاکٹرز کمیونٹی کا نام استعمال کررہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا شیخ زاہد ہسپتال میں پی جی ایم آئی کی منتقلی پورے شعبہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے، پی جی ایم آئی کو صرف ایک اسپتال تک محدود کرنا دوسرے اسپتالوں کو فنکشنل کرنے کے راہ میں رکاوٹ ہے، ہمیں محدود ہونے کے بجائے پورے شعبہ صحت کے فائدے میں ہونے والے فیصلوں کے مخالفت کے بجائے اُن فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے انتخاب کرنے کا پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ موجود ہے جس میں اہل ڈاکٹروں کا انتخاب کیا جاتا ہے، ڈویژن اور اضلاع کے کوٹہ کا مکینزم موجود ہے، صرف ایک ڈاکٹر گروہ کی زور زبردستی سے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے پر زور دینے کا اقدام پورے بلوچستان کے کے آنے والے نوجوان ڈاکٹروں سے زیادتی ہوگی جس کی ہم کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ شعبہ صحت کے بہتری کے لئے ہمیں مل کر جہدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور ہم شعبہ صحت کی بہتری کے لیے یکجاہ ہوکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اِس کے لئے کچھ اداروں کوسمجھنا چاہیے کہ اپنے فیصلے پورے ڈاکٹر کمیونٹی پر مسلط کرنے سے نزدیکیوں کے بجائے دوریاں پیدا ہوں گیں۔
بلوچ ڈاکٹر فورم وای ڈی اے کے اُن سارے مطالبات کے حق میں ہے جو ڈاکٹر کمیونٹی اور شعبہ صحت کے فائدے میں ہو لیکن ہم یہ واضع کرتے ہیں ہم کسی گروہ کی مسلط کردہ اور نقصاندہ فیصلوں کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔