چستان کے شہر بسیمہ کے علاقہ حسین زئی کے مقام پر دو کار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیاہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق بسیمہ کے علاقہ حسین زئی کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے دو کار گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہونے کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،
لیویز اہلکاروں نے زخمی کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
شدید زخمی گدر کے مقام پر زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت زہری کی رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔