ڈیرہ بگٹی میں غربت کے باعث خودکشیوں میں خوفناک حد تک اضافہ

ڈیرہ بگٹی میں غربت کے باعث خودکشیوں میں خوفناک حد تک اضافہ
November 3, 2021 خودکشی کا پہلا واقعہ علاقہ ہوڈو میں سرکری مسوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ شخص نے غربت سے تنگ آکر زندگی کی چراغ گل کردی جبکہ تازہ ترین واقعہ گزشتہ روز علاقہ حبیب رائی میں ہوا جہاں دو بچوں کے باپ نوجوان نے آنکھ پر زخم آنے کے بعد علاج معالجہ نہ کرنے کی استطاعت سے مایوس ہوکر آدھی رات کو قریب ویرانے میں گلے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی نے بوڑھے والدین دو بچوں اور بیوہ کو روتا چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق علاقہ سیاہ آف میں غربت اور بے بسی میں اس حد تک اضافہ ہوا ہے کہ چند ماہ قبل ہی علاقہ کوڑدان سے تعلق رکھنے والی ایک بیمار خاتون نے سوشل میڈیا کے توسط سے اپنی کمسن بیمار بیٹی کو فروخت کرنے کے لئے پیش کیا تھا۔ سنجیدہ حلقوں نے اگر حکمرانوں نے لوگوں میں پائی جانے والی شدید غربت و بھوک کی جانب توجہ نہ دی تو خدانخوستہ کوئی انسانی المیہ بھی جنم لے سکتاہے

Post a Comment

Previous Post Next Post