کوئٹہ : جھالاوان ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے سرکاری مشینری کے ذریعے چیف آف جھالاوان کی قدیم رہائش گاہ کو مسمار اور قبضے کی کوشش چیف آف جھالاوان سردار دودا خان زہری(مرحوم) کی قدیم رہائش گاہ واقع جناح روڈ کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے مسمار کرنے اور قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے معتصب اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے چیف آف جھالاوان مرحوم سردار دودا خان زہری (مرحوم) کی قدیم رہائش گاہ پر بلوچوں (زہری قبیلے) کا قبضہ ظاہر کرکے اس سے مسمار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے موصوف نے قبضہ مافیا سے گٹھ جوڑ کررکھا ہے کیونکہ متعصب اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کبھی کسی پشتون کو مالک ظاہر کیا جاتا ہے تو کبھی کسی سیٹلر خاتون کو پاور آف اٹھارنی کا اختیار ہونے موقف اپناجاتا ہے لیکن درحقیقت مذکورہ اراضی پچاس سال قبل سن70میں سردار دودا خان زہری (مرحوم) نے خرید لی اور گھر کے قریب پلاٹ چیف آف جھالاوان سردار رسول بخش زہری(مرحوم) نے سردار دودا خان زہری(مرحوم) کی موجودگی میں خرید لی تھی لیکن اب 50سال بعد متعصب اسسٹنٹ کمشنر نے چیف آف جھالاوان سردار دودا خان زہری(مرحوم) کی رہائش گاہ پر قبضہ گروپ کے ذریعے قبضہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موصوف نے قبضہ گروپ کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہے اور اپنے اس کام کو سرانجام دینے کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔ حکومت قبائلی عمائدین کی قدم رہائش گاہوں کو تحفظ فراہم کرے۔