مانجھی پور، مقامی بااثر زمیندار قبضہ مافیہ کی ظلم و زیادتی کے خلاف ریلی نکالی گئی

مانجھی پور : مانجھی پور میں مقامی بااثر زمیندار قبضہ مافیہ کی ظلم و زیادتی کے خلاف ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کے معروف زمیندار میر اللہ بخش خان کھوسہ۔ سید نوید احمد شاہ۔ ہندو پنچائیت کی قیادت میں مبینہ طور پر مقامی زمیندار میر نثار خان کے خلاف ایک پرامن ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تحصیل پریس کلب مانجھی پور پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے اور با اثر زمیندار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے مبینہ طور پر با اثر زمیندار قبضہ مافیہ میر نثار خان ہمارے آباؤ اجداد کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور شہریوں کو شہر سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مانجھی پور کے شہری دور انگریز سے یہاں آباد ہیں ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان با اثر زمیندار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post