تربت :انجمن تاجران تربت نے گوادر میں دھرنے کی حمایت کر دی

تربت (نامہ نگار ) انجمن تاجران تربت نے عوامی مطالبات پر مبنی مولانا ہدایت الرحمن کی گوادر میں جاری عوامی دھرنا کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے،مولانا ہدایت الرحمن نے جن مطالبات کے حل کے لئے عوامی تحریک کاآغازکیاہے اور 15نومبر سے دھرنا دے رہے ہیں ان کے مطالبات عوام اورتاجروں کے بنیادی مسائل و مشکلات ہیں، کئی دنوں سے جاری دھرنا کے باوجود حکومت مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کامظاہرہ کررہی ہے اس لئے حکومت فوری طور پر ان مطالبات کی منظوری کا اعلان کرے اگر حکومت نے مزید تاخیری حربے اختیارکئے تو انجمن تاجران سخت لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post