گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شہداکی برسی پر ریلی کا انعقاد

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شہداکی برسی پر ریلی کا انعقاد
November 2, 2021 حبمیں سانحہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مزدور شہدا کی برسی منائی گئی۔ اس موقع پر ایک ریلی کا نکالی گئی جس کی قیادت ورکر یونین کے صدر بشیر احمد محمودانی اور(این ٹی یو ایف) کے مرکزی صدر رفیق بلوچ نے کی۔ ریلی میں ہوم میٹ ورکرز یونین کی جنرل سیکرٹری زہرہ اکبر یونین کے عہدیداران امیربخش سلیم بلوچ عبدالصمد گل رحمان الدئیڈ انڈسٹری کے مصطفی بلوچ شریک تھے اور ریلی میں سانحہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے مزدور و دیگر سیاسی سماجی رہنماو نے شرکت کی۔ ریلی سے بشیر احمد محمودانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈانی شب بریکنگ یارڈ کے مزدور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جمعدار پلاٹ مالکان کا رویہ مزدوروں کے ناقابل برداشت ہے۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے آج جن مزدور شہدا کی یاد میں ریلی نکالی گئی وہ بھی کڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ان ناقص حفاظتی انتظامات اور شپ بریکر زکی مزدور دشمن پالیسیوں بھینٹ چڑھ گئے تھے لیکن حکومتی سطح پر مزدور کے لئے حفاظتی انتظامات کے حوالے بڑے دعوے کئے گئے تاہم یہاں پر زمینی حقائق اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید ظلم اور فرعونیت برداشت نہیں جائے گی بشیر احمد محمودانی کا کہنا تھا کہ حکام شپ بریکنگ یارڈ میں مزدوروں کے لے ہسپتال تعمیر کرے اور مکمل سیفٹی دی جائے کینٹین اور لیبر کالونی ودیگر سہولیات فراہم کرے۔ یادرہے کہ یکم نومبر 2016 کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آئل ٹینکر جہاز آتشزدگی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا میڈیا رپورٹس کے مطابق جس میں 22مزدور جھلس کر جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post