موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سنگسیلہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک چرواہا شدید زخمی ہوگیا ہے -
اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سنگسیلہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے زد میں آکر نوجوان جو کہ مال مویشی چرا رہا تھا شدید زخمی ہوگیا-
مقامی افراد نے واقعہ میں زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے -