وڈھ, وڈھ قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وڈھ بازار کے قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی تیز رفتار ٹو ڈی کار کی ٹکر سے وڈھ کے شہری محمد لائق ولد ملا لوہیر قوم لانگو زخمی ہوئے جنہیں وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک اور حادثے میں تیز رفتار فیلڈر کار وڈھ کے علاقہ وہیر میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے میں ڈائیور رحمت اللہ سمیت دیگر سواریاں نزیر احمد خان محمد زاہد خان سکنہ زخمی ہوئے جنہیں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا دونوں حادثات بعد تحقیقات جاری ہے