تمپ حملے کی تصدیق، دو اہلکار ہلاک ہوئے – آئی ایس پی آر

گذشتہ روز ضلع کیچ علاقے تمپ کلاھو کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر ہونے والے حملے کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ‏سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ ناموں سے ہوئی ہیں۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی ہے۔ ترجمان بی ایل ایف کے مطابق حملہ کی زد میں آکر چوکی میں موجود پانچ اہلکار ہلاک ہوئے، حملے کی شدت سے گھبرا کر دیگر تین فوجی قریبی ندی سے بھاگ نکلے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے چوکی میں گھس کر تمام ہتھیار قبضے میں لے لئے اور چوکی کو جلا دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post