تمپ حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کئے اور ہتھیار قبضے میں لے لئے، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز شام پانچ بج کر چالیس منٹ پر سرمچاروں نے تمپ کلاہو میں فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ شدید حملہ کی زد میں آکر چوکی میں موجود پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملے کی شدت سے گھبرا کر دیگر تین فوجی قریبی ندی سے بھاگ نکلے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے چوکی میں گھس کر تمام ہتھیار قبضے میں لے لئے اور چوکی کو جلا دیا۔ اسی دوران قریبی چوکیوں سے ان کی مدد کیلئے دیگر دستے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پہنچ گئے، جن کو سرمچاروں نے بھرپور حملہ کے ذریعے پسپا کردیا اور خود وہاں سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post