خضدار، لیڈ مافیا کی بڑتھی ہوئی تجاوزات، زمیندارو ں کا اہم جرگہ

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار سے تعلق رکھنے والے زمینداران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خضدار کے زمینداروں کا اہم جرگہ ارباب ہاؤس خضدار میں زیر صدارت ارباب جھالاوان ارباب محمد نواز مینگل منعقد ہوا زمینداروں کے جرگے میں سردار محمد طیب زنگیجو، رئیس شفقت کرد،ٹکری محمد یوسف کرد، رئیس غلام مصطفیٰ کرد، حاجی رحمت گزگی، رئیس محمد، صالح حافظ عبدالعزیز کرد،رئیس عبدالحمید گزگی ودیگر زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ خضدار میں کلرکس ہاؤسنگ اسکیم اور دیگر ملازمین کو جو زمین الاٹ کی گئی ہے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن موضع کو واضح کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ انصاف کرے موضع سنی اور موضع تیغ کی صحیح حد بندی کی جائے وہاں پہ زمینداروں کے کھتونی والی زمین زبردستی دوسرے موضع میں شامل کرنے کی مخالفت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ، تحصیلدار،سیٹلمنٹ کے عملے اور زمینداروں کی موجودگی میں حد برابری کی جائے اور اس کے علاوہ خضدار میں لینڈ مافیا کے بڑھتے ہوئے تجاوزات زمینداروں کے اراضی پر قبضہ گیری کو فوراً ختم کرنے اور زمینداروں کے ساتھ انصاف کیا جائے جرگہ میں کہا گیا کہ خضدار میں سات موضع جات ہیں جس میں پیمائش کے لئے محکمہ ریونیو سے آرڈر بھی جاری ہوچکے ہیں اس پر فوراَ عمل درآمد کیا جائے اور یہاں کے زمینداروں کے زمینوں پر جو سرکاری تعمیرات کی جارہی ہے ان کو فل فور معاوضہ ادا کی جائے جرگہ میں مطالبہ کیا گیا کہ خضدار ٹاؤن حدود میں زمینداروں کی زمینوں پر قبضہ گیری کو ختم کیا جائے اور ٹاؤن ایریا میں سرکار کے نام پر ہمارے جدی پشتی زمینوں ہر نا جائز قبضہ کیا جارہا ہے اس عمل کو فوراَ رکا جائے خضدار ٹاؤن کے تمام زمینداروں کی زمینوں پر مالکانہ حقوق تسلیم کیا جائے اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق بلا پیمودہ زمین قبائل کے ہیں بلوچستان ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر فوراً عمل کی جائے پیمودہ اور غیر پہمودہ زمینوں پر یہاں کے زمینداروں کے حق تسلیم کی جائے جرگہ میں اتفاق رائے سے ارباب جھالاوان ارباب محمد نواز میبگل کی سربراہی میں کمشنر قلات ڈویڑن و ریونیو انتظامیہ سے ملاقات کرکے اپنے جائز مطالبات پیش کریں گے اور اس حوالے سے بہت جلد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post