، مچھ مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،
مچھ( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی مچھ کے زیر اہتمام ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور حکومت کی نااہلی کیخلاف ایک احتجاجی ریلی ضلعی صدر وڈیرہ عبدالرشید ابڑو کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کی شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر مہنگائی اور حکومتی نااہلی کیخلاف مختلف نعرے درج تھے احتجاجی شرکا مچھ بازار ودیگر مقامات سے ہوتے ہوئے جب ڈاکخانہ چوک مچھ پہنچی تو جہاں جلسے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرین سے پی پی پی کچھی کے صدر وڈیرہ عبدالرشید ابڑو تحصیل صدر محمد رمضان بنگلزئی صوبائی ممبر سوشل میڈیا رمضان زیب نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی سے غریب عوام نان شبینہ کیلئے محتاج ہوکر رہ گئی ہے تبدیلی سرکار غربت کے بجائے غریب مٹا پالیسی پر عمل پیرا ہیں انھوں نے کہا کہ ہر طرف مہنگائی اور غربت کے ڈیرے ہیں امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے کوئی غریبوں کا پرسان حال نہیں ہے حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے مہنگائی اور غربت نے عوام کا جینا محال کر دیا حکومت تبدیلی کا نعرہ لگانے اور غلط معاشی اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششوں کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیتی تو آج ملک و قوم کی حالت اس قدر ابتر نہ ہوتی مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں پٹرول آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرر ہی ہیں سبزی اور دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں تبدیلی کے خواب دیکھانے والوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہ دیا موجودہ حکومت نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کا براحال ہے انھوں نے کہا کہ نفسا نفسی کے اس عالم میں جہاں دو وقت کی روٹی حاصل کرنا مشکل ہو گئی ہے ایسے میں حکومت وقت کا فرض بنتا ہے کہ ایسے اقدامات کرے جس سے عوام کو ریلیف ملے تبدیلی سرکار نے عوام کی مشکلات میں بے حد اضافہ کرکے انہیں پریشان کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے قربانیاں دیں اور تمام تر مصائب مشکلات کے باوجود ملک کو معاشی اور دفاعی سطح پرمستحکم بنایا لیکن تبدیلی نے سرکار نے انتہائی مختصر دورانیہ میں ملک کو معاشی اور دفاعی سطح پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا انھوں نے کہا کہ انشا اللہ آنیوالا دور پی پی کا ہوگا پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکے گا۔
Share this: