,مہنگائی بے روزگاری کےخلاف پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ
خضدار(نامہ نگار)پیپلز پارٹی ضلع خضدارکے زیر اہتمام مہنگائی بے روزگاری غربت بھوک و افلاس کے خلاف ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے سدا بہار پلازہ سے ریلی نکال کر خضدار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے آذادی چوک پہنچے جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ او ربینرز اٹھارکھے جس پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین کی قیادت پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر سجاد زیب بلوچ کررہے تھے جب کہ ریلی میں سینئر اراکین و عہدیدار اور عام عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مظاہرین سے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر سجاد احمد زیب بلوچ جنرل سیکریٹری ماما عبدالرحیم خدرانی پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل زہری میر عبدالرحمن زہری عید محمد ایڈوکیٹ ڈاکٹر حضوربخش زہری علی احمد بلوچ میر جمعہ خان شکرانی انفارمیشن سیکریٹری سرفراز احمد محمد حسنی جمیل عبدالقادر زہری جام مہوئےلوچ اور جےیوآئی نظریاتی کے رہنماء مولانا عبدالغفور کرخی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک پر موجودہ نااہل حکمرانوں کی صورت میں ایک آسیب منڈلارہاہے جس نے قوم کو مہنگائی بدحالی کی صورت میں جو صلہ دیا ہے اس سے قوم کے افراد دو وقت کے نوالہ کے لئے ترس گئے ہیں قوم کے افراد کومایوسی اندھیر نگری میں دھکیلا گیا ہے جہاں لوگ زیست اورنان و شبینہ کے محتاج بن کر رہے گئے ہیں۔ آج پورا ملک غربت سے دوچار جب کہ پسماندہ بلوچستان پر اس کے اثرات اور زیادہ بڑھے ہیں۔لوگ پریشان حال ہیں بچوں سمیت خود کشیوں پر مجبور ہیں ان کی قوتِ خرید جواب دے گئی ہے۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اورمذید قوم کو زندہ در گور ہونے سے بہتر ہے کہ موجودہ حکومت سے فوری نجات حاصل کی جائے۔قوم کی رہنمائی کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو اور نواب ثناء اللہ خان زہری کی صورت میں قوم کے حقیقی خیرخواہ میدان میں ہیں اور موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لئے قومی تحریک کی رہنمائی کررہے ہیں مقررین کا کہنا تھاکہ ان حکمرانوں کے پاس نہ وژن ہے اور نہ ہی پالیسی اور معاشی ماہرین ہیں۔ حکومت صلاحیتوں سے مکمل عاری اور کھوکھلا ہے اس حکومت کے مہینوں کے بجائے دن اور گھنٹے بھی قوم پر بہت بھاری ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایماء پر قوم کو طوفانی اور تباہی والی مہنگائی دی گئی ہے جس سے لوگ مایوس اور بہت زیادہ غربت زدہ ہوچکے ہیں۔اب وقت ہے کہ قوم اٹھ کھڑے ہوں اوراِ ن حکمرانوں سے نجات کے لئے آواز اور الم بلند کریں۔ پیپلز پارٹی ایسے حالات میں قوم کو تنہا ء نہیں چھوڑے گی اور بھر پور انداز میں رہنمائی کریگی۔ پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں عوامی تحریک کو آگے بڑھائے گی اور بھر پور انداز میں اس حکومت کے خلاف صف بندی کرتی رہے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو اور نواب ثناء اللہ خا ن زہری عوام کی قیادت بہتر انداز میں کررہے ہیں بہت جلد ان کی قیادت میں موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرکے ایک عوامی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں قرار داد بھی پیش کیئے گئے جو کہ جس میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کی مذمت کی گئی۔ مہنگائی کے خلاف مظاہر کے لئے نکلنے والے پی پی پی کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد پرامن انداز میں منتشر ہوئے۔۔۔۔۔۔!!
Share this: