قلات:پانی کی قلت کیخلاف احتجاج

، قلات:پانی کی قلت کیخلاف احتجاج
قلات:قلات کے کلی گوم کے مکینوں بچوں نے بالٹی ڈبوں کو اٹھا کر سائیکلوں اور ہتھ ریڑیوں کو کھڑی کرکے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں سے کلی گوم کے عوام پانی کے حصول کیلئے شدید پریشان ہیں کلی گوم اور شاہی محل کیلئے ٹینکرز کے ذریعے پانی لانے پر مکین مجبور ہے جبکہ کلی گوم کے مکین بچے گیلنز اور بالٹیوں کے زریعے اور سائیکلوں پر پانی ڈھلائی کرکے سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ شہریوں کی بنیادی حقوق میں سے پینے کے صاف پانی اولین ضرورت ہے مگر قلات میں پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر اس ترقی کے دعوے کرنے والے صوبائی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں حکومت کی طرف سے ہر روز ترقی کے بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں کلی گوم کے عوام نے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر قلات، ایکسیئن پی ایچ ای سمیت دیگر اعلی حکام سے کئی بار شکایات کئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے ایم این اے، ایم پی اے، صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری، محتسب اعلی سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد کلی گوم میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post