پسنی: ٹرالر مافیا کیخلاف ماہی گیروں کا احتجاج و دھرنا
پسنی میں ٹرالر مافیا اور انکے سہولیات کاروں کے خلاف چُر بندن کے ماہیگیروں نے شدید احتجاج کیا اور دھرنادیا۔
غیر قانونی ماہیگیری میں ملوث ٹرالروں کو سہولیات فراہم کرنے والے مقامی بیوپاری و یگر 12 افراد کے خلاف مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں ایف آئی کی درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق چُربندن کے ماہیگیروں نے غیر قانونی ٹرالنگ و ان کے مقامی سہولت کاروں کے خلاف احتجاجاً پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ ٹرالر مافیا چُر بندن کے سمندر میں غیرقانونی طور پر سمندری حیات کی نسل کشی کررہے ہیں اور چند مقامی افراد جن میں بیوپاری و دیگر افراد شامل ہیں ان ٹرالنگ میں ملوث لانچوں کو سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ اسپیڈ بوٹ کے ذریعے ان سے مچھلیاں بھی خریدتے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ ان ٹرالرز کو سہولیات فراہم کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی کو مقامی سہولت کاروں کو ایف کرنے کی درخواست دیدی۔
مظاہرین نے کہا کہ اس وقت دن دیہاڈے سندھ کے غیر قانونی طور پر ماہیگیری میں ملوث ٹرالر ز سمندری حیات کی نسل کشی میں کررہے ہیں اور فشریز ڈیپارٹمنٹ ان کے خلاف نہ کاروائی کرتا ہے اور نہ ہی ان کو روکنے کے لیئے کوئی اقدام اٹھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ نے ان ٹرالروں کو کھلی چھوُٹ دی رکھی ہے جسکی وجہ سے ہمارے بچے اور مقامی ماہیگیر نان شبینہ کا محتاج ہیں اور دوسری جانب چند مقامی افراد ان کو غیر قانونی طور پر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
مظاہرین نے درخواست میں سیٹھ امام بخش ولد نبی بخش،سیٹھ نصرم ولد امام بخش، اعجاز ولد سیٹھ مبارک، حمید ولد سرآحمد،قدیر ولد مولا بخش، شاہ جان ولد دارو،مولابخش ولد انعم،قسمت پاشا ولد شاہداد،ظہور ولد محمود،انداز ولد اکبر،شریف ولد ساکم اور دوستی ولد رحیم بخش کو نامزد کیا۔
مظاہرین کے مطابق متعلقہ اشخاص ان غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث لانچوں کو راشن، تیل اور دیگر اشیاء ضرورت اسپیڈ بوٹ کے ذریعے فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان ٹرالروں کے غیر قانونی طور پر پکڑے جانے والے مچھلیوں کو خرید تے ہیں جو سراسر مقامی ماہیگیروں کے ساتھ نا انصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔
مزید انہوں اسسٹنٹ کمشنر پسنی سے درخواست کی کہ متعلقہ سہولیات کاروں کے خلاف فوری طور کاروائی کی جائے اور ساتھ ہی انہوں نے اعلیٰ حکام اور نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو سے اپیل کی کہ وہ محکمہ فشریز کے چربندن کے سمندر میں ٹرالر مافیا کے خلاف کاروائی نہ کرنے اور انہیں کھلی چھوٹ دینے کے خلاف فوری نوٹس لیں۔