تابش کے ماورائے آئین و قانون اغوا نما گرفتاری ناقابل برداشت ہے،بی ایس او پجار
کوئٹہ: بی ایس او پجار کا چوتھا سنٹرل کمیٹی کا اجلاس اختتام پزیر اسیر رہنما وسیم تابش بلوچ کی رہاٸی کے مہم چلانے کا اعلان بلوچستان بھر میں کتاب کلچر کو عام کرنے کے لیے بک اسٹالز اور کارکنان کی کیڈر سازی کے لیے ریجنل کانفرنسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پجار کا چوتھا مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیٸرمین زبیر بلوچ بمقام کوٸٹہ مرکزی سیکٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں تنظیمی امور علاقاٸی ملکی بین الاقوامی سیاسی صورت حال زیر بحث رہے اجلاس کی کارواٸی مرکزی سیکرٹری جنرل نادربلوچ نے چلاٸی
اجلاس سے ذونل و مرکزی رپورٹس پیش کیٸے گٸیں گزشتہ تنظیمی کارکردگی کا جاٸزہ لیا گیا اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوٸیں کہا کہ بی ایس او پجار کے اسیر رہنما وسیم تابش بلوچ کی پانچ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال رہا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے بلوچستان کو سیاسی کارکنان کے لیے چھاونی بنادیا گیا ہے سیاست پر غیر اعلانیہ پابندی سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنا روز کا معمول بن چکا ہے ۔ رہنماوں نے خطاب کرتے ہوٸیں کہا کہ اگر وسیم تابش بلوچ نے کوٸی جرم کیا ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جاٸیں یوں ملک کی آٸین قانون کو روند کر پرامن جمہوری جہدکاروں کو خفیہ عقوبت خانون میں پابند سلاسل رکھنا آٸین شکنی ہے ۔
اجلاس سے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں مسلط شدہ اسمبلی ارکان نے بلوچی روایات کو پامال کرکے اسمبلی منڈی بناکر ملک بھر میں جگ ہساٸی کا ذریعہ بن گٸے اقتدار کی حوس مراعات کی جنگ میں نام نہاد قوم پرستوں نے سیاست کا جنازہ نکال دیا بلند بانگ دعوے کرنے والے بری طرح عوام کے سامنے بے نقاب ہوگٸے ہیں اجلاس سے تنظیم کو منظم کرنے کے لیے دورہ کمیٹیاں تشکیل دی گٸی کارکنان کی تربیت کے لیے ریجنل کانفرنسز منعقد کتاب کلچر کو عام کرنے کے لیے کتب اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا..
Share this