پنجگور،بازار میں زوردار دھماکہ دو افراد جاں بحق
پنجگور: ایف سی گاڑی پر دھماکہ تین اہلکار زخمی، دو افراد ہلاک
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں دو راہ گیر ہلاک جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں پیراملٹری فورس ایف سی کی گاڑی پر موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے دھماکہ کے نتیجے میں دو راہ گیر ہلاک جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے دو راہ گیروں کی لاشیں سول اسپتال پنجگور منتقل کردی گئی جن میں ایک کی شناخت نوراللہ کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کا رہائشی ہے۔
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی اور دھماکہ کے بعد بازار مکمل بند ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ حملے کا ہدف ایف سی کی گاڑی تھی جبکہ زخمی اہلکاروں کے بارے میں بتایا جارہا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔
بلوچستان میں فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔