ڈھاڈر سٹی کے زیر اہتمام مہنگائی خلاف احتجاج
سبی:ملک بھر کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلز پارٹی ضلع کچھی بولان ڈھاڈر سٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے پیپلز پارٹی کچھی بولان کے سیکٹری اطلاعات اسلم بوھڑ ڈھاڈر سٹی کے صدر ارباب عظیم پیپلز لیبر بیورو کے صدر آغا رسول بخش رضی مختیار احمد ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مہاراج سنتوش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام اس خود ساختہ مہنگائی و بیروزگاری سے آ جز آ چکے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے کتنے لوگوں نے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو بھوک اور بدحالی سے نجات پانے کے لیے ان کو مار کر خود کشیاں کر رہے ہیں ایسے واقعات میں خواتین کی تعداد بھی زیادہ ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایسے حالات پیش نہیں آ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عوام کو اس طرح کے معاشی بدحالی کا شکار نہیں ہونے دے گی اور عوام کی طاقت سے جمہوری جدوجہد کے زریعے اپنا کردار ادا کرے گی پیپلز پارٹی کی یہ تاریخ رہی ہے کہ شہید بھٹو سے لے کر جناب آ صف علی زرداری تک ہر حکومت نے عوام کی خدمت اور ترقی میں سب سے زیادہ کام کیا ہے اب عوام پر یہ حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ مستقبل میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی اس ملک کو دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہو سکتی ہے انہوں نے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی واضع ھدایات کی بدولت بلوچستان کے کونے کونے میں پیپلز پارٹی کا احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی قیادت نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا ہے انہوں نے صوبائی کونسل کے رکن سید نصیر احمد شاہ دوپاسی کی پارٹی کے لیے خدمات اور انکی قربانیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے سے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے مقررین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مہنگائی ختم کر کے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ورنہ پیپلز پارٹی اپنے عوام کے لیے دوبارہ سخت احتجاج کا اعلان کر سکتی ہے۔