زمین ہتھیانے کیلئے لینڈ مافیا کے آئے روز حملے بند کرائے جائیں، بی بی فاطمہ
خضدار(بیورورپورٹ)
کھیرہ ڈھوری خضدار کی رہائشی بوڑھی بیوہ خاتون بی بی فاطمہ نے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ حکام بالا ہمارے خاندان کو انصاف فراہم کرے۔ خضدار میں لینڈ مافیا عروج پر ہے گزشتہ روز 24 اکتوبر کو مغرب کے نماز کے وقت ہماری پدری میراث واقعہ کھیرہ ڈھوری میں لینڈ مافیا کے 5 افراد نے قاتلانہ حملہ کرکے میرے بیٹے منظور شاہ کو ڈھنڈوں لاتوں اور چاؤں سے وار کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے ہیں لینڈمافیا کے کارندوں پرقاتلانہ حملے کی ایف آء آر درج ہونے کے باوجود وہ دنداتے پھر رہے ہیں میرے بیٹے اب سول ہسپتال خضدار میں شدید زخمی حالات میں زندگی و موت کے کشمکش میں زیر علاج ہیں لینڈمافیا ہمارے خاندان کو مزید جان سے مارنے اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہی ہے کھیرہ ڈھوری میں ہماری زمین کھتونی اور ہمارے آباؤ اجداد کی ذاتی ملکیت ہے اس پر ناجائز قبضہ جمانے کیلئے لینڈمافیا سراٹھالیا ہے ہماری کھتونی والی زمینوں پر قبضہ اور میرے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرکے ہماری پورے فیملی کو شدید کرب میں مبتلاکردی ہے میرے بیٹے کے اوپر قاتلانہ حملہ کرنے والے نامزد ملزمان پر ایف آء درج ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کررہے ہیں ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتی ہوں وہ ہماری خاندان کو لینڈ مافیا کے شر سے تحفظ دیکر نامزد ملزمان کو گرفتارکرکے جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔۔۔۔۔۔!!