جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

جنوبی
افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی October 30, 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ’بلیک لائیو میٹرز‘ کے معاملے پر گھٹنے نہ ٹیکنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو معافی مانگنے کے بعد آج پروٹیز پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post