بھارت سے آزادی کے لیے لندن میں خالصتان ریفرنڈم آج ہو گا
لندن: بھارت سے آزادی کے لیے لندن میں خالصتان ریفرنڈم آج ہو گا، برطانیہ میں بسنے والے سکھ ریفرنڈم میں حصہ لیں گے۔
ریفرنڈم کا اعلان اکتیس اکتوبر انیس سو چوراسی کی ریفرنڈم تحریک کی یاد تازہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے، پولنگ کوئن الزبتھ سینٹر لندن میں مقامی وقت کےمطابق صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی۔
بھارت سے آزادی کے لیے سکھوں کی بڑی تعداد ریفرنڈم کےعمل میں حصہ لے گی، خالصتان کی تحریک اڑتیس سال سے جاری ہے، 1984میں خالصتان تحریک کے دوران بھارتی فوج نے 17ہزار سے زائد سکھوں کو ہلاک کردیا تھا۔
Share this