سوراب، بجلی بندش سے عوام پینے کے پانی کیلئے محتاج
سوراب:واپڈا کی ظلم وستم سوراب کے عوام پر جاری،تحصیل مہر آباد کے علاقہ لاکھوریان اور جیوا کو بجلی کی فراہمی کئی دنوں سے معطل،عوام پینے کے پانی کے لئے بھی ترس گئے، بجلی نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ شدید اذیت میں مبتلا، بلز ادا کرنے کے باوجود واپڈا اہلکار بلاجواز بجلی کی فراہمی معطل کرکے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں، عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے علاقوں کی بجلی بحال نہیں کی گئی تو قومی شاہراہ کی بندش سمیت شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر زمہ داری ملوث واپڈا اہلکاروں پر عائد ہوگی، متاثرہ علاقہ مکینوں کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق سوراب کے نواحی علاقے لاکھوریان اور جیوا کی بجلی کئی دنوں سے معطل کرکے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا گیا ہے، مکینوں کے مطابق واجب الادا بلز ادا کرنے کے باوجود سوراب کے واپڈا اہلکار اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہمیں بلاجواز بجلی سے محروم کرکے اذیت دے رہے ہیں، علاقے میں بجلی کی بندش کے باعث نہ صرف زرعی فصلات تباہ بلکہ لوگ پینے کے پانی کے ترس رہے ہیں، بار بار درخواست دینے کے باوجود واپڈا اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، گزشتہ دنوں سے نغاڑ کے مقام پر لاکھوریان اور جیوا کی بجلی کی لائن کاٹ کر ان علاقوں کو کربلا بنادیا گیا ہے، متاثرہ علاقہ مکینوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر لاکھوریان اور جیوا کی منقطع بجلی بحال نہیں کی گئی تو وہ آرسی ڈی قومی شاہراہ کو بلاک کرنے سمیت شدید احتجاج کاراستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر زمہ داری ملوث ہٹ دھرم واپڈا اہلکاروں پر عائد ہوگی۔
Share this: