کوہلو، چور ٹیوب ویل کی سولر پلیٹ اور موٹر لے کر فرار
کوہلو:امجد علی،فاضل خان اور علی شیر کنگرانی مری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منگل اور بدھ کے درمیانی شب چوروں نے ہمارے ٹیوب ویل کے سولر پلیٹ اور موٹر چوری کئے جس پر ہم نے چار ملزمان پرایف آئی آر لیویز تھانہ میں درج کی لیویز نے بروقت کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،اب ملزمان کی پشت پناہی کے لئے ان کے قریبی رشتہ دار منفی حربے استعمال کررہے ہیں قانون کے معاملات میں مداخلت کرکے چوروں کو ریلیف فراہم کرنے کی ناکام کوشش جاری ہے انہون نے کہا کہ لیویز نے ہمارے رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی ہے ہم اپنے قیمتی سامان کے مالک ہیں اور ہمیں معلوم ہے جن چوروں نے یہ کارروائی کی ہے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جس پر لیویز نے کارروائی کرکے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو نامزد ملزمان مفرور ہیں لیویز کے چوروں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو سراہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر چوروں کی پشت پناہی کرکے لیویز فورس جو ریاست کا اہم ادارہ ہے کہ خلاف پروپیگنڈا اور منفی مہم چلایا جارہا ہے یہ عناصر جان بوجھ کر علاقے میں برقرار امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور چوری و جرائم میں مطلوب ملزمان کی پشت پناہی کرکے منفی ارادوں کے حامل عناصر کو تقویت دی جارہی ہے لیویز کی تفتیش سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں امید ہے لیویز اور عدالت سے مکمل انصاف ملے گا اور چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی تاکہ مستقبل میں علاقے میں برقرار امن وامان کی صورتحال کو نقصان پہنچے،پریس کانفرنس کا مقصد چور ٹولہ اور منفی عناصر کا اصل چہرہ عوام کے سامنے پیش کرنا ہے لیویز و دیگر اداروں کی امن وامان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
Share this: