بساک کیچ زون کا جنرل باڈی اجلاس، چندن کیف زونل صدر اور سنگت ثناء اللہ بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کیچ زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت چندن کیف منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص بساک کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شکیل بلوچ اور مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سنگت امتیاز بلوچ نے بطور اعزازی مہمان اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی سرکولر، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے سیرحاصل بحث رہے۔بساک کیچ زون کے جنرل باڑی اجلاس میں رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک قومی زمہ داری ہے جس کے زریعے قومی مفادات کے حصول کیلئے نوجوان اپنے کردار ادا کرتے ہیں۔ آج ہم بحیثیت بلوچ اسٹوڈنٹس بساک کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر تعلیمی اداروں کے اندر بلوچ اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل کے حل کرنے کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہمیں قومی فرض نبھانے کا موقع مل چکا ہے۔ کوئی بھی اہم کام کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے طرح طرح کے مشکلات سامنے آتے ہیں ایک سیاسی کارکن کو اسطرح کے مشکلات کو سامنا کرنے کیلئے فکری اور نظریاتی حوالے سے مستحکم ہونا چاہئے۔ کچھ طاقتیں جو دانستہ طور پر بلوچ طلباء سیاست کو کاؤنٹر کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں تاکہ بلوچ اسٹوڈنٹس سیاست سے مایوس ہوکر کنارہ کشی اختیار کریں۔ لیکن ہمیں ان کے عزائم کو سمجھنا اور جاننا چاہئے۔ ایک قوم پرست اور سیاسی کارکن کبھی بھی کسی کو بزور طاقت نہ کام لے سکتی ہے اور نہ ہی انہیں سیاست میں لانے کیلئے راضی کرسکتی ہے دراصل ڈرانے اور دھمکی دینے کے فلسفے پر یقین رکھنے والوں کی سیاسی تربیت کمزور ہے۔ رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیچ میں ہمیں بلوچ طلباء سیاست کو منظم کرنا ہے یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے اندر موجودہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔ آج تعلیمی اداروں کو قید خانوں کی طرح بنائی گئی ہیں طلباء کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے لیکن ان جائز حقوق کے حصول کیلئے آواز اٹھانے پر طلباء خوف اور مایوسی کے شکار ہیں۔ جنکا بنیادی سبب بلوچ طلباء کو اپنی طاقت کی بیگانگی ہے۔ کوئی بھی نظام میں بہتری لانے کیلئے طلباء کا اہم کردار رہا ہے۔ اگر طلباء اپنی طاقت کا ادراک کریں تو وہ کبھی زہنی کوفت کا شکار نہیں بن سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں خوف کے نظام کو توڑنے کیلئے طلباء سیاسی پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں تو تعلیمی ادارے کے اندر کوئی عام آدمی نہیں بلکہ کوئی بھی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔ اجلاس کے آخر میں آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے ہر اراکین کے دیئے گئے تجاویز پر غور وفکر کرنے کے بعد فیصلے لئے گئے اور بساک کیچ زون کے زونل کابینہ تشکیل دی گئی۔ چندن کیف زونل صدر، بانک شمع امجد بلوچ نائب صدر، ثناء اللّہ بلوچ جنرل سیکریٹری، اویس بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور جی این بلوچ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر زونل عہدیداروں سے تنظیمی حلف لیا گیا۔
Share this