ڈیرہ بگٹی: تعمیراتی کمپنی کے گاڑی پر دھماکہ
ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال کے لئے ریت لے جانے والی ڈمپر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ گیس فیلڈ کے نزدیک بارودی سرنگ کے دھماکے سے کچی کینال کے لیے ریت لے جانے والی ڈمپر گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان کے اطلاع نہیں ہیں جبکہ ڈرائیور اس دھماکہ میں محفوظ رہا ہے اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں فورسز اور تعمیراتی کمپنیوں پر ہونے والوں حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔