عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ نئے کھٹ پتلی قائد ایوان منتخب
کوئٹہ:عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی میں بلا مقابلہ نئے کھٹ پتلی قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں۔ڈپٹی سپیکرسرداربابر موسیٰ خیل کی زیرصدارت مقبوضہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔عبدالقدوس بزنجو کو39 ووٹ ملے۔عبدالقدوس بزنجوآج وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بلامقابلہ انتخاب کے بعد وہ گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر بلوچستان سید ظہورآغا قدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول و ملڑی حکام شرکت کریں گے۔
Share this: