کیچ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن
بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران کے درمیانی علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے کولواہ کے مختلف جنوبی علاقوں چوٹین، شاپکول، پارگ، جت اور بدولک میں قابض پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد مذکورہ علاقوں کے آبادیوں میں جگہ جگہ پر تعینات ہے اور پہاڑی سلسلوں میں آپریشن جاری ہے۔
اس کے علاوہ ضلع پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ بڑی تعداد میں فوجیوں کی آمد رفت جاری ہے اور دو تین دنوں سے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔
ذرائع خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ فورسز مکران بھر میں بڑی فوجی آپریشنز کی تیاری کررہی ہے۔