کوہلو میں خسرہ سے بچاو کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا
کوہلو:کوہلو میں خسرہ سے بچاو کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا واک میں ڈپٹی کمشنر عمران ابراھیم،ضلعی آفیسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کا مقصد عوام میں خسرہ سے بچاو کیلئے اپنے بچوں کو ویکسین کروانا تھا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خسرہ ایک جان لیوا اور خطرناک بیماری ہے جو اچانک بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے اس لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے خسرہ سے بچاو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو ضرور ویکسین کروائیں تاکہ وہ اس مہلک بیماری سے بروقت محفوظ رہ سکیں مہم کا آغاز 15 نومبر سے ہوگا جو 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاو کی ویکسین کی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گہوار خان مری،ایم ایس اصغرمری،تحصیلدار چند مری،ڈاکٹر عطااللہ مری سمیت ضلعی آفیسران موجود تھے۔
Share this: