بلوچستان کے عوام کو بزدل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہدایت الرحمن بلوچ
کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اہل بلوچستان کو بزدل بے غیرت سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ایف سی چیک پوسٹوں پر اہل علاقہ کی تذلیل سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں مزید برداشت نہیں کریں گے اہل بلوچستان کوقسمت میں جنازے اور لٹیروں کی قسمت میں مال ودولت یہ ناانصافی قبول نہیں۔ایف سی وسیکورٹی فورسزاہل علاقہ کو غلام ومحکوم سمجھنے والا منفی رویہ ہر صورت تبدیل کرنا ہوگا ہم اہل علاقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے حقوق وانصاف کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں مزیدجگر گوشوں کے جنازے اٹھانے اورسیکورٹی فورسزکی تذلیل سے بیزارہوگئے ہیں۔ہم یعنی جماعت اسلامی سے زیادہ محب وطن پاکستانی کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مکران ڈویژن کے حوالے سے ہمارے جائزدیرینہ اجتماعی مطالبات ماننے کیلئے حکومت کے پاس صرف دودن ہے گوادربارڈرٹریڈ،فشریز،سیکورٹی مسائل،دن میں پانچ مرتبہ غیر ملکی سمجھ کر کہاں سے آرہے ہوکہاں جارہے ہو جیسی مشکلات اورپریشانیوں سے نجات کا وقت آگیا ہے۔حکومت ہمیں اپنے سمجھ کر ہمارے جائزمسائل کو حل کریں بصورت دیگر ہم بھرپوراحتجاج کریں گے۔ہماراراستہ کوئی نہیں روک سکتا حکومتی ناانصافی،جبر لاقانونیت،زیادتی کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے صوبے کے وسائل عوام کی بدحالی ختم کرنے پر خرچ ہوناچاہیے سیکورٹی فورسزکے رویے سے اگر اپنے پرائے بن جاتے ہیں تو یہ روش ٹھیک نہیں سیکورٹی فورسزہمارے خادم اور ہمارے اپنے ہیں ہمیں اپنے سمجھ ہماری حفاظت کی جائیں۔سیکورٹی فورسزکی زیادتی،جبر،فرعونیت،غروروتکبر اور غیروں والا رویہ زیادتی ناانصافی پرمبنی ہیں ہم غیر ملکی ہیں نہ ملک دشمن پھر بھی ہمیں غیر سمجھاجارہا ہے وسائل ہمارے مزے لٹیرے کریں وسائل سے مالامال خطے کے لو گ مسائل کا شکار ہیں ہم مزید غلام نہیں بنیں گے بلکہ عوام کو ان کا جائز حقوق دلاکر ہی ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے عوام ہمارے ساتھ ہیں حکمرانوں سیکورٹی فورسزکو بھی رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
Share this: