تربت۔
سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید گہرام کے سیکیورٹی فرسز لواحقین پر دباو ڈال رئے ھیں کہ وہ تحریری حلفیہ بیان لکھ کر دیں کہ انکی شہادت زیر حراست تشدد کے نتیجے میں نہیں بلکہ خالصتا طبعی موت سے ھوئی۔
کیچ تربت
آل پارٹیز کیچ کیچ نے جاری کردہ بیان میں چندہ ماہ قبل دوران حراست سیکیورٹی فورسز کے تشدد کے نتیجے میں شہید ھونے والے کونشقلات تمپ کے رہائشی شہید گہرام بلوچ کے لواحقین کو تنگ و پریشان کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید گہرام کے لواحقین پر دباو ڈال رئے ھیں کہ وہ تحریری حلفیہ بیان لکھ کر دیں کہ انکی شہادت زیر حراست تشدد کے نتیجے میں نہیں بلکہ خالصتا طبعی موت سے ھوئی۔ ترجمان نے کہا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے پر امن شہریوں اور شہداء کے لواحقین کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ھے جو کہ قابل افسوس و قابل مذمت عمل ھے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال اگر اسی طرح رہی تو خدشہ ہے کہ حالات روز بروز ابتر ھو جا ئیں گے جسکی مکمل ذمہ داری حکومت اور انکے اداروں پر ھوگی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کیچ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ھے اگر غیر قانونی طریقے سے عوام کو تنگ و پریشان کیا گیا تو آل پارٹیز کیچ احتجاج کرے گی۔