جیکب آباد، مختلف واقعات میں بچی سمیت 2افراد جاں بحق
جیکب آباد: جیکب آباد میں دو مختلف واقعات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے احمد میا ں سومرو محلہ میں 10سالہ بچی حسینہ ولد جنید سومرو گھر میں کھیل رہی تھی کہ اچانک دیوار اس کے اوپر گر پڑی جس کے باعث وہ دب کر فوت ہوگئی جبکہ دوسرے واقع میں صدر تھانے کی حدود ممل پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوا رنوجوان در محمد رند فوت ہو گیا، حدود کی پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردی۔