آواران کے بعد پاکستانی حواس باختہ فوسرز نےتحصیل مشکے میں ندیوں کے جنگلات جلانے اور درخت کاٹنے کا کارنامہ نبھا نا شروع کردیا
21اکتوبر 2021
*بلوچستان ٹوڈے اردو *
آواران ( نمائندہ خاص) آواران کے تحصیل مشکے سے بلوچستا ن ٹوڈے کے نمائندہ خاص نے اطلاع دی ہے کہ آج فوج نے علاقائی سے ستر اسی علاقائی لوگوں کو اکھٹاکر کے ذمہداری دی ہے کہ وہ سرسبز وادی منگلی ، داہر اور میسکی کے ندی نالوں کے جنگلات جلانا اور درخت کاٹنا شروع کردیں ۔علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز یہاں اتنے نفسیاتی مریض بن گئے ہیں کہ دور سے کوئی ہلتا درخت دیکھتے ہیں تو اس پر مشین گن سے فائر کرنا شروع کردیتے ہیں ، اور ان کا کہنا ہے کہ سرمچار ان جنگلوں میں چھپ کر بیٹھے رہتے ہیں لہذا انھیں جلایا اور کاٹا جائے ۔ آپ کو یاد ہے اس سے قبل منگلی سے منسلک آواران کے ندی نالوں دراج کور ، وادی سمیت درجنوں ندی نالوں کے جنگلات جلائے جانے کا سلسلہ گذشتہ آٹھ دنوں سے جاری ہے اور جنگلات بے دردی سے جلائے اور کاٹے جارہے ہیں ۔عوام نے افسوس کا اظہار کیاہے کہ فوج کی ہر ایک کلومیٹر پر فوجی چوکی ہونے باوجود جنگلات کو جلائے جانا سمجھ سے بالاہے ۔ اور یہ سمجھ نہیں آتی کہ وہ بلوچ کی نسل کشی کے علاوہ معاشی قتل کے ہاتھ دھوکر پیچھے کیوں پڑی ہوئی ہے