پشاور، خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 2 مشتبہ افراد ہلاک
پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، مشتبہ کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے لوکل کمانڈر سے ہے، ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری بم دھماکوں اور فورسزپرحملوں میں ملوث تھے،مشتبہ افراد سے ایس ایم جی ہینڈگرنیڈ میگزین اورکارتوس برآمد ہوئے۔اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میرعلی کے گاں بوب علی سپین وام کے حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران مشتبہ افراد نے چھاپہ مارٹیموں پر اچانک فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے،
Share this: