کراچی: نارتھ ناظم آباد میں دھماکا، 4 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی ضلع غربی ناصر آفتاب نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ عبداللہ کالج کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔
سینئر پولیس افسر نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا فیول اسٹیشن کے الیکٹرک روم میں ہوا۔
انہوں نے واقعے میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ مذکورہ واقعہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے دھماکے کی اصل نوعیت کا پتہ کیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرنے والے ایدھی کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں مرنے والے چاروں مرد تھے۔