شاہرگ بم حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل اے

شاہرگ بم حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل اے
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ہمبو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بناکر جانی نقصان سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے قائم ایک چیک پوسٹ میں بارودی مواد اس وقت نصب کیا، جب دشمن اہلکار وہاں موجود نہیں تھے۔ جب دشمن فوج کے اہلکار مذکورہ پوسٹ پر ڈیوٹی دینے کیلئے پہنچے تو انکو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ دھماکے سے مورچہ تباہ ہوگیا۔ جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ بی ایل اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزادی کے حصول تک بلوچستان پر قابض افواج پر ہمارے حملے جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post