خضدار کے صحافی الطاف حسین باجوئی کو دھمکی، بولان مائننگ کمپنی کے کردار پر سنگین سوالات تحریر: حاجی محبوب کرد

 


خضدار کے ایک ذمہ دار، بااصول اور حق گو نوجوان صحافی الطاف حسین باجوئی کو مبینہ طور پر صرف اس لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا کہ انہوں نے ایک قبضہ والے زمین کی معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دار افسر کو حقیقت کا آئینہ دکھایا،

انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان مائننگ کمپنی کے ایک ذمہ دار افسر کی جانب سے ایک زمین پر مبینہ قبضے اور راتوں رات تعمیرات کے معاملے کی نشاندہی صحافی الطاف حسین باجوئی نے کی، جس کے بعد متعلقہ حکام، بالخصوص ڈپٹی کمشنر خضدار، نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔ یہ امر قابلِ تحسین ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیا اور قانون کے مطابق کارروائی کی طرف پیش رفت کی۔

صحافت کا کام کسی کی خوشامد کرنا نہیں بلکہ معاشرے کو حقیقت سے آگاہ کرنا ہے۔
اگر ایک صحافی عوامی مفاد کے کسی معاملے کی نشاندہی کرے تو اسے دھمکانا یا خوفزدہ کرنا یا سنگین نتائج کی دینا،
نہ صرف آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے بلکہ قانون کی بالادستی اور شہری حقوق کے لیے بھی خطرناک رجحان ہے۔

بولان مائننگ کمپنی کے حوالے سے خضدار خصوصاً فیروزآباد کے علاقے کے قبائل میں بھی طویل عرصے سے وسائل، شفافیت، مقامی آبادی کے حقوق اور ترقیاتی کردار کے حوالے سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
اگر کمپنی یہاں کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھا رہی ہے تو مقامی آبادی کو بھی اس کے ثمرات، روزگار، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی صورت میں واضح اور منصفانہ حصہ ملنا چاہیے۔

وسائل کسی علاقے کی محرومی بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ وہاں کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہوتے ہیں۔
میری مطالبہ ہے کہ:
صحافی الطاف حسین باجوئی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
مبینہ دھمکیوں کے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

اگر دھمکی دینے کا الزام درست ثابت ہو تو متعلقہ افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

زمین اور تعمیرات سے متعلق معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

بولان مائننگ کمپنی کے مقامی وسائل، ترقیاتی سرگرمیوں، روزگار اور مقامی آبادی کے حقوق سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے۔

خضدار کے صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کے بجائے ان کی آواز سنی جائے، کیونکہ حقائق سامنے لانا جرم نہیں بلکہ ذمہ دار صحافت ہے۔
امید ہے کہ ہمارے گزارشات پر عمل ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post