مستونگ میں فوجی آپریشن فورسز پر حملہ دیگر علاقوں میں بھی حملوں کی اطلاعات

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) مستونگ کے علاقے دشت بابا میں آپریشن کرنے والی فورسز پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک اہلکاروں کی لاشیں نکالنے کے لیے بکتر بند گاڑی کے ذریعے کی جانے والی کوشش بھی کامیاب نہ ہو سکی۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔ ان اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

کیچ کے علاقے تجابان، کرکی میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے شدید حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے دوران کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ فورسز کے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم، جانی نقصان کی حتمی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

 علاوہ ازیں خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح افراد نے لیویز تھانے کو حملے میں نشانہ بنایا ،

ذرائع مطابق گذشتہ روز مسلح افراد نے کرخ لیویز تھانے پر حملہ کیا جہاں فورسز اور مسلح افراد میں صبح تک شدید جھڑپیں جاری رہیں۔ اس دوران حملہ آوروں نے تھانے کے مرکزی گیٹ پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق تھانے میں سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کے اہلکار بھی موجود تھے جبکہ فوج کی جانب سے بھی علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی گئی۔

دریں اثناء کرخ ہی کے علاقے میں سندھ بلوچستان شاہراہ پر ایک مرکزی پل کو مسلح افراد نے بھاری مشنری سے تباہ کردیا ہے جس کے بعد تاحال شاہراہ پر آمد و رفت بند ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post