تربت جوسک شیوانی ندی سے نوجوان کی نعش برآمد، ایک ہفتے کے دوران ملنے والی نعشوں کی تعداد 16 ہوگئی

 


تربت(نامہ نگار) کیچ تربت جوسک شیوانی ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت طاہر رفیق سکنہ شاپک کے نام سے ہوایے۔

پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے، تاہم نوجوان کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔

آپ کو علم ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تربت اور گردونواح میں برآمد ہونے والی نعشوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے، جن میں فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان بھی شامل ہیں ، نعشوں کی برآمدگی پر علاقے میں سخت  تشویش پائی جارہی  ہے خصوصا جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ شدید کرب سے گزر رہی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post